بلوچوں پر مظالم کیخلاف ممتاز صحافی محمد حنیف نے اعلیٰ پاکستانی اعزاز ستارہ امتیاز واپس کر دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ممتازمصنف اور صحافی محمد حنیف نے اپنا ستارہ امتیاز واپس کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ایک بیان میں، انہوں نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ شہریوں کو اغوا اور تشدد کیخلاف احتجاج کے طور پر مجھے ریاست کی طرف سے دیا گیا ستارہ امتیاز واپس کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔ بلوچ شہریوں کو اغوا اور تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔ ایسے عمل سے ماہ رنگ بلوچ اور سمی دین جیسی نئی نسل احتجاجی کیمپوں میں پرورش پاتی ہیں۔ ایک نئی نسل کو بنیادی وقار سے محروم ہوتے دیکھ کر شرم آتی ہے۔