چوہدری نثار کا بانی پی ٹی آئی اور ن لیگی قیادت پر تنقید سے گریز


راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سابق وزیر داخلہ اور سینئر سیاستدان چوہدری نثار علی خان نے بانی تحریک انصاف اور ن لیگی قیادت پر تنقید کرنے سے گریز کیا ہے . راولپنڈی کے علاقے دھمیال میں جلسے سے خطاب میں چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی میرے دوست ہیں میں ان پر تنقید نہیں کرنا چاہتا .


انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں 35 سال رہا، ان پر بھی تنقید نہیں کرنا چاہتا، کسی پر تنقید کر کے ووٹ نہیں لینا چاہتا میں اپنے کردار پر ووٹ لینا چاہتا ہوں . چوہدری نثار علی خان نے مزید کہا کہ میرے اوپر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ہے .

. .

متعلقہ خبریں