نوشین شاہ کا غلطی سے حرام کھانے کا انکشاف


لاہور (قدرت روزنامہ)یک طرفہ محبت کا اقرار کرنے والی پاکستانی معروف اداکارہ و سپر ماڈل نوشین شاہ نے حرام کھانا کھانے کے حوالے سے انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا . حال ہی میں اداکارہ نے اپنی نئی فلم ’چِکّڑ‘ کی پروموشن کے لیے نجی چینل کے پروگرام میں شرکت کی .


دوران انٹرویو گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے حرام کھانا کھانے کا حیران کُن انکشاف کیا . انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے لندن کے دورے کے دوران غلطی سے خنزیر کا گوشت کھا لیا تھا .
اداکارہ نے بتایا کہ وہ ایوارڈ شو کی تقریب میں شرکت کے لیے لندن میں تھیں، ہوٹل میں قیام کے دوران بوفے میں ناشتہ کرنے پہنچی اور ہاٹ ڈاگ یا ساسیج سمجھ کر ایک چیز کھا لی تھی جس کا ذائقہ بالکل مختلف تھا جو بالکل پسند نہیں آیا، بعد میں ریستوران کے عملے سے معلوم کیا تو پتہ چلا کہ یہ خنزیر کا گوشت تھا .
اداکارہ نے کہا کہ یہ پتہ چلنے پر وہ کسی میزائل کی طرح واش روم بھاگیں اور قے کے ذریعے خنزیر کا گوشت منہ سے نکال لیا . انہوں نے مزید کہا کہ جان بوجھ کر نہیں بلکہ غلطی سے کھا لیا تھا، اس واقعے کے بعد وہ اب ہر جگہ پہلے تصدیق کرتی ہیں کہ کھانا حلال ہے یا نہیں .

. .

متعلقہ خبریں