مکہ مکرمہ میں موسلادھار بارش ، ’’جبل النور ‘‘سرسبز ہوگیا

مکہ (قدرت روزنامہ)مکہ مکرمہ میں بارشوں کے بعد مسجد الحرام کے قریب واقع ’’جبل النور ‘‘سرسبز ہوگیا .
تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں گزشتہ دنوں ہونے والی مسلسل بارش کے بعد مسجد الحرام سے 4کلومیٹر کے فاصلے پر واقع جبل النور سرسبز ہوگیا ہے .

معتدل موسم اور سبزے کی وجہ سے زائرین کی بڑی تعداد جبل النور کا رخ کر رہی ہے .


یادرہے کہ جبل النور مسجد الحرام سے 4کلو میٹر دور اور سطح سمندر سے 642 میٹر بلند ہے . یہی وہ پہاڑ ہے جس کی چوٹی پرغار حرا واقع ہے جہاں حضور پاک محمد ﷺپر پہلی وحی کا نزول ہوا تھا . مکہ مکرمہ آنے والے اکثر زائرین اس تاریخی مقام کو دیکھنے ضرور آتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں