خیبر پختون خوا (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاکر صندل خٹک بھی انتخابی میدان میں کود پڑیں، انہوں نے خیبر پختون خوا سے خواتین کی مخصوص نشست پر کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے . صندل خٹک نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کس سیاسی جماعت سے وابستہ ہوں ابھی نہیں بتا سکتی .
ان کا کہنا ہے کہ میرے آبائی علاقے میں مسائل ہیں، ان کے حل کے لیے میدان میں نکلی ہوں . ٹک ٹاکر صندل خٹک نے کہا کہ خواتین کو با اختیار بنانا میرا مقصد ہو گا، گیس ہمارے علاقے کی ہے لیکن وہاں گیس نہیں ملتی .
ان کا مزید کہنا ہے کہ خواتین کو گیس، بجلی اور پانی کے مسائل کا سامنا ہے، ہمارے علاقے میں سڑکیں ادھوری بنا کر چھوڑی دی گئی ہیں . ٹک ٹاکر صندل خٹک نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ میرے پاس عوام کی سپورٹ ہے .