کاغذات نامزدگی جمع کروانے میں مداخلت، صوبائی الیکشن کمشنر کا آئی جی پنجاب کو فون


لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننے اور پولیس کی مداخلت پر صوبائی الیکشن کمشنر نے آئی جی پنجاب سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے . ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ ریٹرنگ افسران کے کام میں مداخلت کسی صورت قبول نہیں، الیکشن کمیشن نے شفاف الیکشن کرانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ دینی ہے .


صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانا امیدواروں کا حق ہے، پولیس نے کسی امیدوار کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکا تو کارروائی ہوگی کیونکہ شفاف الیکشن میں کسی رکاوٹ کو برادشت نہیں کریں گے .
ٹیلی فونک گفتگو پر آئی جی پنجاب نے صوبائی الیکشن کمشنر کو تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے . آئی جی پنجاب نے کہا کہ تمام آر پی آوز کو ہدایات جاری کر دیں ہیں، شفاف الیکشن کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کے ساتھ ہیں، کوئی بھی افسر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو کارروائی کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں