ارباز خان نے دوسری شادی کے سوال پر میڈیا کو خاموش کروا دیا


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے معروف اداکار و فلمساز ارباز خان نے دوسری شادی کے سوال پر شرماتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں کو خاموش رہنے کا کہہ دیا۔گزشتہ دنوں سے ارباز خان اپنی دوسری شادی کی خبروں کی وجہ سے سرخیوں کی زینت بنے ہوئے ہیں، بھارتی کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ارباز خان 24 دسمبر یعنی آج بالی ووڈ میک اپ آرٹسٹ شوریٰ خان سے دوسری شادی کریں گے۔
ایسے میں ارباز خان کی نئی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس میں وہ دوسری شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں شرماتے ہوئے نظر آئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ارباز خان نے ممبئی پولیس کی سالانہ تقریب ‘اومنگ’ میں شرکت کی، اس تقریب میں شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون، اکشے کمار، سلمان خان، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، مادھوری ڈکشٹ سمیت دیگر بالی ووڈ ستاروں نے بھی شرکت کی۔
اس تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ارباز خان پینٹ سوٹ پہنے میڈیا (پاپارازی) کے فوٹوگرافرز کو پوز دے رہے ہیں کہ اسی دوران میڈیا کے نمائندے اداکار سے پوچھنے لگے کہ سر شادی کے لیے کہاں آنا ہے؟
اس سوال کے جواب میں ارباز خان نے شرماتے ہوئے ہونٹوں پر انگلی رکھ کر میڈیا کے نمائندوں کو خاموش رہنے کا اشارہ کیا اور بنا کچھ کہے وہاں سے تقریب میں چلے گئے۔

View this post on Instagram

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)


یاد رہے کہ بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ارباز خان اور شوریٰ خان کی شادی کی تقریب آج ممبئی میں منعقد ہوگی جس میں اس جوڑی کے چند قریبی دوست اور خاندان والے شرکت کریں گے۔
ارباز خان کی ہونے والی دلہنیا شوریٰ خان بالی ووڈ کی میک اپ آرٹسٹ ہیں، ان دونوں کی پہلی ملاقات نئی آنے والی فلم ‘پٹنہ شکلا’ کے سیٹ پر ہوئی تھی جہاں ارباز خان اور شوریٰ خان کی محبت کی کہانی کا آغاز ہوا۔
واضح رہے کہ ارباز خان کی پہلی شادی دسمبر 1998 میں ملائکہ اروڑا سے ہوئی تھی، اُن کی پہلی شادی کامیاب نہ ہوسکی اور 19 سال بعد مئی 2017 میں دونوں میں طلاق ہوگئی تھی، اس جوڑی کا 21 سالہ بیٹا بھی ہے جس کا نام ارہان خان ہے۔