کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن، نواز شریف و یاسمین راشد کے این اے 130 سے کاغذات جمع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) الیکشن 2024 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن ہے جس کا وقت شام ساڑھے 4 بجے تک ہے . قومی اور صوبائی نشستوں کیلئے امیدوار آج بھی کاغذات جمع کرا رہے ہیں، تاہم کاغذات جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع سے رش ختم ہوگیا ہے .

اتوار کی چھٹی کے باوجود ملک بھر میں تمام ریٹرننگ، اسسٹنٹ افسران اور عملہ آر او آفس میں حاضر ہے . ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کے دفاتر کے باہر سخت سیکورٹی انتظامات ہیں . کل 25 دسمبر سے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل شروع ہوگا جو 31 دسمبر تک جاری رہے گا . مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں . نواز شریف کے کورنگ امیدوار بلال یسین ہیں . نواز شریف کو 26 دسمبر کو اسکروٹنی کیلئے بلا لیا گیا این اے 130 سے تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں . جماعت اسلامی کی جانب سے صوفی خلیق اور احمد بٹ نے کاغذات جمع کروائے ہیں . . .

متعلقہ خبریں