کراچی میں آئندہ تین روز موسم خشک اور رات سرد رہنے کا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ) آئندہ 3 روز کے دوران شہر کا موسم خشک اور رات میں خنک سے سرد رہنے کا امکان ہے . محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی آج بھی بلوچستان کی یخ بستہ ہواؤں کے زیراثر ہے، ہواؤں کی رفتار 25 کلومیٹر (14 ناٹیکل مائیل) فی گھنٹہ ریکارڈ ہو رہی ہیں .

دن بھر خنک ہوائیں چلنے اور رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک تجاوز کرسکتی ہیں . کراچی میں آج صبح کم سے کم پارہ 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ شہر کی فضاوں پر ہلکی دھند بھی چھائی رہی، حد نگاہ کم ہوکر 4 کلومیٹر رہ گئی تھی . . .

متعلقہ خبریں