انکم ٹیکس؛ اسپتالوں میں پوائنٹ آف سیل سسٹم کی تنصیب لازمی قرار دینے کا فیصلہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ایف بی آر نے انکم ٹیکس کیلیے اسپتالوں میں پوائنٹ آف سیل سسٹم کی تنصیب لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ایف بی آر نے سیلز ٹیکس کے بعد انکم ٹیکس کیلیے بھی اسلام آباد کراچی اور لاہور سمیت ملک کے آٹھ بڑے شہروں میں بڑے اسپتالوں، پتھالوجیکل لیبارٹریوں، میڈیکل ڈائیگناسٹک لیبارٹریوں، کلینک ،میڈیکل پریکٹشنز،جم کلب ہیلتھ کلبوں سمیت دیگرنوٹیفائی شعبوں کیلیے لائسنس یافتہ کمپنیوں سے پوائنٹ آف سیل سسٹم، فسکل الیکٹرانک ڈیوائس اینڈ سافٹ ویئر نصب کراکے ایف بی آرسے منسلک کرنے کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلیے ایف بی آر نے انکم ٹیکس رولز 2002 میں ترامیم کا مسودہ تیار کرکے اسٹیک ہولڈرز کی آرا کیلیے جاری کردیا ہے۔
اس بارے میں جب ایف بی آر کے سینئر افسر سے رابطہ کی اگیا تو انھوں نے بتایا کہ اگست 2020 میں ایف بی آر نے سیلز ٹیکس کی طرح اسلام آباد کراچی اور لاہور سمیت ملک کے 8بڑے شہروں میں بڑے ہسپتالوں، پیتھالوجیکل لیبارٹریوں، میڈیکل ڈائیگناسٹک لیبارٹریوں کلینک، میڈیکل پریکٹشنز،جم کلب ہیلتھ کلبوں، ریسٹورنٹس،انٹر سٹی ٹرانسپورٹ سروس کمپنیوں، کوریئر سروس و کارگو سروس، بیوٹی پارلروں ،کاروبار اور دکانوں، رٹیل آوٹ لیٹس سمیت دیگر شعبوں کیلیے انکم ٹیکس میں بھی پوائنٹ آف سیل نصب کرنے کو لازمی قرار دیا تھا اب انہیں رولز میں مزید ترامیم کی جارہی ہے۔
سیلز ٹیکس کیلیے پوائنٹ آف سیل سسٹم نصب کرنے کیلیے ایف بی آر کی لائنسنس یافتہ کمپنیوں سے سسٹم نصب کراکر انٹیگریشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
اسی طرح اب انکم ٹیکس کیلیے بھی صرف ایف بی آر کی لائسنس یافتہ کمپنیوں کے ہی پی او ایس اور سکل الیکٹرانک ڈیوائس اینڈ سافٹ ویئر نصب کراکے ایف بی آرسے منسلک کرنے کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سیلز ٹیکس کے ساتھ ساتھ انکم ٹیکس میں بھی ود ہولڈنگ ٹیکس کی چوری روکی جاسکے اور نئے لوگ ٹیکس نیٹ میں لائے جاسکیں تاہم ایکسپریس کو دستیاب مجوزہ رولز کے مسودے کی کاپی کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی ہے کہ سات دن کے اندر اپنی آراو تجاویز بھجواسکتے ہیں۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

1 hour ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

2 hours ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

2 hours ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

2 hours ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

2 hours ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

2 hours ago