الیکشن میں تھوڑی بہت گرما گرمی ہوتی رہتی ہے، کوشش ہے الیکشن پرامن ہوں: سعید غنی


کراچی(قدرت روزنامہ) پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ الیکشن میں تھوڑی بہت گرما گرمی ہوتی رہتی ہے،کوشش ہے الیکشن پرامن ہوں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پیپلز پارٹی کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ 237 اور صوبائی اسمبلی کیلئے 105 میں کاغذات جمع کرائے ہیں، ہم صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشست بھی جیتیں گے۔
سعید غنی نے کہا کہ ہم نے بہترین امیدوراں کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، ہر حلقے پر ایک سے زائد امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں، اس ملک کو اگر آگے لیکر جانا ہے تو انتخابات ضروری ہیں، پچھلی مرتبہ عرفان اللہ مروت کو 16 ہزار ووٹوں سے ہرایا تھا۔
رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ عرفان اللہ مروت کی کوشش ہے وہ حلقے میں لوگوں کو لڑائے، ہم اس کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پی ٹی آئی کے جو لوگ نو مئی کے واقعات میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے، پی ٹی آئی کے نشان پر جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہئے۔ پی ٹی آئی نے جو انتخابات کرائے وہ کیا وہ درست تھے؟ میری خواہش ہے پی ٹی آئی کے پاس بلے کا نشان رہے، 2018ء میں پیپلز پارٹی کو لیاری سے ہرایا گیا۔