کراچی: مزار قائد کے اطراف مختلف سڑکیں بند


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں مزار قائد کے اطراف مختلف سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق شارع قائدین ٹریفک کے لیے بند ہے، نمائش چورنگی سے سوسائٹی سگنل جانے والی سڑک بھی بند ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جیل چورنگی سے پیپلز سیکریٹریٹ جانے والی سڑک بھی بند ہے جبکہ ٹریفک کو سوسائٹی سگنل سے کشمیر روڈ کی طرف متبادل راستہ دیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس نے کہا کہ نمائش سے سولجر بازار نمبر تین کی طرف بھی ٹریفک کو موڑا جا رہا ہے۔