ارباز خان کی شادی کی نئی تصاویر، سلمان اور ارہان توجہ کا مرکز


ممبئی(قدرت روزنامہ)حال ہی میں دوسری بار رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر و اداکار ارباز خان نے اپنی شادی کی مختلف تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کردیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ارباز خان نے اپنی اہلیہ و میک اپ آرٹسٹ شوریٰ خان و اہل خانہ کے ہمراہ مختلف تصاویر پوسٹ کیں۔سوشل میڈیا پر شئر کی گئی نئی تصاویر ان کے نکاح کی ہیں۔
اداکار نے تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ تم ہو، یہ میں ہوں، یہ ہم ہیں‘۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دل والے ایموجی کا اضافہ بھی کیا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Arbaaz Khan (@arbaazkhanofficial)


24 دسمبر کو ممبئی میں ان کی بہن ارپیتا خان شرما اور بہنوئی آیوش شرما کی رہائش گاہ پر منعقد ہونے والے مختصر نکاح کی تقریب میں اہلِ خانہ اور قریبی دوست احباب شریک ہوئے جنہیں تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں نکاح کی پُر مسرت تقریب میں جہاں ارباز خان اور ان کی دلہنیا شوریٰ خان خوش و خرم دکھائی دے رہے ہیں، وہیں ان کے بیٹے ارہان خان اور بھائی سلمان خان توجہ کا مرکز بن گئے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Arbaaz Khan (@arbaazkhanofficial)


یاد رہے کہ فلم پروڈیوسر و اداکار ارباز خان اور میک اپ آرٹسٹ شوریٰ خان کی پہلی ملاقات فلم ’پٹنہ شکلا‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ اس سے قبل ارباز خان کی سابقہ گرل فرینڈ جارجیا اینڈریانی نے بھارتی اداکار سے اپنے بریک اَپ کی تصدیق کی تھی۔
واضح رہے کہ ارباز خان کی پہلی شادی ملائیکا اروڑا سے دسمبر 1998 میں ہوئی تھی جو 19 سال بعد 2017 میں طلاق پر ختم ہوگئی تھی۔ اس جوڑے کا ایک بیٹا ارہان ہے، جو اپنے والد کی دوسری شادی پر پیش پیش رہا۔