کم کارڈیشین کیجانب سے غزہ کے شہدا کی تضحیک پر صارفین سیخ پا


کراچی (قدرت روزنامہ)امریکا کی رئیلٹی اسٹار اور اداکارہ کم کارڈیشین نے کرسمس کے موقع پر غزہ کے مظلوموں اور شہدا کی تضحیک کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا، اداکارہ کے اقدام پر صارفین آگ بگولا ہوگئے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ہالی ووڈ کی اداکارہ نے مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کے موقع پر مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔
ایک جانب تو انہوں نے مذکورہ تصاویر و ویڈیوز سے یہ بتانے کی کوشش کی کہ تہوار پر انہوں نے کس طرح کرسمس ٹری کو سجایا ہے تو دوسری جانب انہوں نے اس موقع پر ایک دوسرے کو دیئے جانے والے تحائف کو روایتی انداز سے ہٹ کر کاٹن کی سفید چادر میں اس طرح پیک کیا جس طرح مسلمان میت کو کفن پہناتے ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Kim Kardashian (@kimkardashian)


کم کارڈیشین کی جانب سے پوسٹ کرنے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا اور مذکورہ تصاویر اور ویڈیوز پوسٹس کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے برس پڑے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Kim Kardashian (@kimkardashian)


بیشتر صارفین نے اداکارہ کو شہرہ آفاق اطالوی فیشن برانڈ ’زارا‘ کے برابر تو کسی نے اس سے بھی گیا گزرا قرار دے دیا۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں فیشن برانڈ ’زارا‘ کی جانب سے بھی اپنی مصنوعات کی تشہیر کے لیے غزہ کے مناظر کو شامل کرکے اسرائیلی مظالم کو معمولی بناکر پیش کرنے کی کوشش کی گئی تھی، جس پر ان کے خلاف بائیکاٹ مہم کا آغاز کیا گیا تھا۔
بعدازاں جب سوشل میڈیا سے شروع ہونے والی بائیکاٹ مہم نے عملاً زور پکڑا تو اطالوی فیشن برانڈ کو ناصرف معافی مانگنی پڑی بلکہ اپنی تشہیری مہم بھی ڈیلیٹ کرنی پڑگئی، تاہم بیشتر مسلم ممالک میں فیشن برانڈ کےخلاف بائیکاٹ مہم جاری ہے۔