عثمان خواجہ کی بیٹی کی بابر اعظم کو گلے لگانے کی ویڈیو وائرل


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ٹریننگ کے دوران کرسمس کی مبارکباد دینے کے لیے تحائف لے کر آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کے پاس گئے۔کرسمس ڈے کے موقع پر کپتان شان مسعود نے آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کو کرسمس گفٹ دیا۔
مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کے اہلِ خانہ کو بھی تحفے اور کینڈیز پیش کیں۔آسٹریلوی کھلاڑی پاکستان ٹیم کے اس عمل سے بے حد خوش ہوئے اور کپتان پیٹ کمنز بھی اس کاوش کو سراہنے سے نہ رہ سکے۔
اس موقع پر ایک خوبصورت لمحہ وہ تھا جب عثمان خواجہ کی بیٹی نے بابر اعظم کو گلے لگایا اور اس لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ میلبرن میں کھیلا جا رہا ہے۔ 3 میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔