سعودی عرب میں غفلت کے باعث مریض کی جان جانے پر ڈاکٹر کو سخت سزا سنا دی گئی

ریاض(قدرت روزنامہ ) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹر کو مریض کی موت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے دیت ادا کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا .

سعودی میڈیا کے مطابق انتقال کرنے جانے والے شخص کے ورثا کے وکیل نے بیان میں کہا کہ ڈاکٹر کی غلطی کے باعث یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا .

عدالت کی طبی کمیٹی نے دیت ادا کرنے کی سفارش کی تھی . ڈاکٹر نے دل کے مرض میں مبتلا شخص کا مکمل طبی معائنہ کے بغیرانہیں صحت مند قرار دیتے ہوئے درد ختم کرنے والی دوا دے کر گھر بھیج دیا تھا . گھر پہنچنے کے فوری بعد مریض درد کی شدت سے جاں بحق ہوگیا . عدالت نے طبی کمیٹی کی جائزہ رپورٹ میں ڈاکٹر کی غلطی ثابت ہونے پر اسے دیت ادا کرنے کا حکم دیا .

. .

متعلقہ خبریں