شاہ رخ خان کا مزید کہنا تھا کہ فلم ” پی کے” میں بھی کردار ادا کرنے کی حامی بھری تھی تاہم وہ بھی نہ کرسکا . فلم میں عامر خان نے وہی کردار کیا اور اس فلم کا شمار عامر خان کی کامیاب فلموں میں کیا جاتا ہے . بالی ووڈ اسٹار نے کہا کہ میرے دونوں بچوں آریان خان اور سہانا خان نے شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کا فیصلہ خود کیا . ان کے اس فیصلے میں میرا کوئی کردار نہیں تھا . بیٹی نے ایکٹنگ جبکہ بیٹے نے ڈائرکشن کے شعبے کا انتخاب اپنی مرضی کے مطابق کیا . شاہ رخ خان کا مزید کہنا تھا کہ میرے بچوں کو پتا ہے کہ اداکاری کے شعبے میں بہت سے اتار چڑھاؤ آتے ہیں اور سخت محنت کرنا پڑتی ہے . وہ اپنے باپ کی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ ناکامیاں اور جدوجہد کا دور بھی دیکھ چکے ہیں . . .
ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ جن دو فلموں میں کام کرنے سے محروم رہا وہ دونوں ہٹ ہوگئیں . اداکار شاہ رخ خان کا عرب میڈیا کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ فلم ” ڈنکی” کے ڈائرکٹر راج کمار ہیرانی نے مجھے فلم ” منا بھائی ایم بی بی ایس” میں کام کی آفر کی جو میں نے اسکرپٹ پڑھے بغیر قبول کرلی تاہم بعد میں کمر کی تکلیف اور آپریشن کے باعث فلم نہ کرسکا جو سپر ہٹ ثابت ہوئی .
متعلقہ خبریں