حکومت لاپتہ افراد کے لواحقین کے مطالبات تسلیم کرنے میں سنجیدہ نہیں تو کل28دسمبر کو گورنر بلوچستان استعفیٰ دینگے‘ سردار اختر جان مینگل


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہاہے کہ اسلام آباد میں بلوچ یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام دھرنے کے حوالے سے وفاقی حکومت اور بیوروکریسی کا رویہ درست نہیں ہےاور ایسے معلوم ہورہا ہے کہ وہ دھرنے پر بیٹھنے والے لاپتہ افراد کے لواحقین کے مطالبات تسلیم کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے تو ہمارے پارٹی نے یہ آخری فیصلہ کیا کہ کل28دسمبر کو گورنر بلوچستان استعفیٰ دیں گے
یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ کوشش کی اور گورنر اس سلسلے میں اسلام آباد جا کر اعلیٰ حکام سے رابطہ اور حکومتی کمیٹی بھی بنادی ان کے پاس نہ اختیار ہےاور نہ اس مسئلے میں سنجیدہ ہے دھرنے میں بیٹھے ہوئے افراد جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں
سخت سردی میں مشکلات کا شکار ہے اب اس امید پر ابھی بھی بیٹھے ہوئے ہیں کہ وفاقی حکومت دھرنے والوں کے مطالبات حل کریں گےلیکن ایسا معلوم ہور ہا ہے ان کا رویہ بھی ٹھیک نہیں ہے اور سنجیدہ بھی نہیں ہے ہمارے لئے کوئی اور راستہ نہیں ہے پارٹی سے تعلق رکھنے والے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ کل28دسمبر کو استعفیٰ دیں گے .

.

.

متعلقہ خبریں