بانی پی ٹی آئی کے الیکشن لڑنے کے امکانات نہیں، منظور وسان


کراچی (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بحال ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی کے الیکشن لڑنے کے امکانات نہیں . خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ 2 حلقوں سے کاغذات نامزدگی منظورہو گئے ہیں .


انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں بائیکاٹ کر جانے کے بعد ایم کیو ایم کے ووٹ ہمیں ملیں گے، ن لیگ، جے یو آئی اور ایم کیو ایم کے مل کر الیکشن لڑنے کے امکانات کم ہیں .
منظور وسان کا کہنا ہے کہ 12 جنوری تک الیکشن کے سلسلے میں کچھ بھی ہوسکتا ہے، پیپلز پارٹی کراچی سے 8 سے 9 سیٹیں لے جائے گی . ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی الیکشن میں ظاہر نہیں بھی ہوئے تو پی ٹی آئی الیکشن لڑے گی .

. .

متعلقہ خبریں