اینیمل نے ترپتی دیمری کی قسمت کھول دی، عاشقی 3 میں کارتک کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی


ممبئی(قدرت روزنامہ)حال میں ریلیز ہونے والی ایکشن ڈرامہ فلم اینیمل نے اداکارہ ترپتی دیمری کی قسمت کھول دی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترپتی کو نامور میوزیکل ڈرامہ سیریز عاشقی کی تیسری فلم کے لیے فائنل کرلیا گیا ہے۔
رواں برس کے آغاز میں بھوشن کمار، انوراگ باسو اور کارتک آریان نے عاشقی 3 بنانے کا عندیہ دیا تھا، جس سے متعلق اب بتایا جارہا ہے کہ یہ فلم آئندہ برس کی پہلی سہ ماہی میں نمائش کےلیے پیش کردی جائے گی۔
بھوشن کمار اور انوراگ باسو اپنے مداحوں کو یقین دلاچکے ہیں وہ عاشقی 3 کی صورت میں ایسی میوزیکل فلم پیش کریں گے جسے برسوں یاد رکھا جائے گا۔ فلم کی کاسٹ میں کارتک آریان کے ساتھ رومانس کونسی اداکارہ کرتی نظر آئے گی، اس کا فیصلہ بھی اب ہوگیا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ فلم سازوں بھوشن کمار اور انوراگ باسو نے عاشقی 3 میں ہیروئن کے مرکزی کردار کےلیے فلم اینیمل سے شہرت پانے والی اداکارہ ترپتی دیمری کو فائنل کرلیا ہے۔