فلم’اینیمل‘کے مرکزی کردار کیلئے پرینیتی چوپڑا پہلا انتخاب تھیں: ہدایتکار کا انکشاف


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ہدایتکار سندیپ ریڈی وانگا نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے فلم’اینیمل‘ کے مرکزی کردار کے لیے رشمیکا مندانا سے پہلے پرینیتی چوپڑا کا انتخاب کیا تھا۔سندیپ ریڈی وانگا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران پرینیتی چوپڑا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دراصل غلطی میری ہی ہے، ہوسکے تو مجھے معاف کردیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ میں نے فلم ’اینیمل‘ کی شوٹنگ شروع ہونے سے تقریباََ ڈیڑھ سال پہلے پرینیتی چوپڑا کو کاسٹ کیا تھا لیکن پھر کچھ وجوہات کی بناء پر مجھے لگا کہ فلم کے مرکزی کردار’گیتانجلی‘ کی جھلک مجھے پرینیتی چوپڑا میں نظر نہیں آ رہی۔
بھارتی ہدایتکار نے کہا کہ میں کبھی بھی آڈیشن پر یقین نہیں رکھتا بلکہ جس بھی اداکار کو دیکھ کر مجھے یہ محسوس ہوتا ہے کہ یہ میری فلم کے کردار کے لیے بہتر انتخاب ہے، میں اسے کاسٹ کرلیتا ہوں۔
اُنہوں نے کہا کہ مجھے پہلے دن سے ہی پرینیتی چوپڑا کی اداکاری پسند ہے اور میں ہمیشہ سے ان کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں، میں فلم ’کبیر سنگھ‘ میں بھی پرینیتی چوپڑا کو کاسٹ کرنا چاہتا تھا لیکن اس وقت بھی یہ ممکن نہیں ہوسکا۔
سندیپ ریڈی وانگا نے بتایا کہ پرینیتی چوپڑا بھی یہ بات جانتی ہیں کہ میں ان کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں ، میں اُنہیں سب کچھ بتا چُکا ہوں، فلم ’اینیمل‘ سے متعلق میرا فیصلہ اُنہیں برا لگا تھا اس لیے میں ان سے معافی بھی مانگ چُکا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ وہ سمجھ گئیں کہ میں نے یہ فیصلہ کیوں کیا۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

5 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago