ماورا حسین اپنی ’کرسمس پوسٹ‘ کے دفاع کیلئے میدان میں آگئیں


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین کرسمس کی مبارکباد دینے اور کرسمس کے لیے گھر میں درخت سجانے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئی تھیں۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ اپنے گھر میں کرسمس کے لیے درخت سجا رہی تھیں۔

یہ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ماورا حسین نے دنیا بھر کی عیسائی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by MAWRA 👑 (@mawrellous)


اب اداکارہ نے ایک صارف کو تنقید پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ عقیدہ دل میں ہوتا ہے وہ درخت پر نہیں ہوتا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ جو کام انہوں نے کیا ہے اس سے اقلیتوں کو ساتھ شامل کرنے کا احساس ہوتا ہے، ساتھ ہی انہوں نے صارفین سے کہا کہ یہ کام وہ خود کررہی ہے اس لئے ضرری نہیں کہ سب لوگ اس کام کو کریں۔ ماورا حسین کی ویڈیو پر صارفین نے سخت تنقید کی اور انہیں اسلامی تعلیمات کا غور سے مطالعہ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔