ہم الیکشن کی تاریخ آگے بڑھانے اور کاغذات چھین کر بھاگنے والوں میں سے نہیں، بلاول بھٹو زرداری


گڑھی خدابخش(قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم ان میں سے نہیں جو الیکشن کی تاریخ آگے بڑھاتے ہیں اور کاغذات نامزدگی چھین کر بھاگتے ہیں اس بار بھی ہم ڈٹ کر لڑیں گے اور جتیں گے۔
گڑھی خدا بخش میں سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ کچھ قوتوں نے سوچا کہ بے نظیر کو ختم کرکے پیپلز پارٹی کو ختم کردیا جائے گا مگر ایسا نہ ہوسکا اور پیپلز پارٹی آج بھی قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن لڑنا جانتے ہیں اور آج بھی تیار ہیں یہ ہمارا ہی مطالبہ تھا کہ الیکشن کرو، ہم چاہتے ہیں الیکشن ہوں تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن سے بھاگنے والوں میں سے نہیں، ہم ان میں سے نہیں جو الیکشن کی تاریخ آگے بڑھاتے ہیں اور کاغذات نامزدگی چھین کر بھاگتے ہیں اس بار بھی ہم ڈٹ کر لڑیں گے اور جتیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بقیہ سیاسی جماعتوں کے لیے پیغام ہے کہ وہ آئیں اور الیکشن لڑیں، کچھ جماعتیں آج بھی کسی اور کے کندھوں پر سیاست کررہی ہیں، پرانے سیاست دان پرانی سیاست کررہے ہیں مگر ہم نفرت کی پرانی سیاست کو دفن کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت بنی تو غریبوں کے لیے 300 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کریں گے، بر بچے کو تعلیم تک رسائی حاصل ہوگی، پانچ سالہ دور میں تنخواہوں کو دگنا کرنا ترجیح ہوگی، غریبوں کو تیس لاکھ گھر بناکر دیں گے، یوتھ کارڈ کے ذریعے نوجوانوں کو ایک سال تک مالی امداد دیں گے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت پورے ملک میں صحت کا مفت نظام متعارف کرائیں گے۔ ہر ضلع میں گرین انرجی کے نام پر پارک کھولیں گے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرح کسان کارڈ بھی لائیں گے۔
اس موقع پر انہوں ںے بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ اس پروگرام کے لیے ذریعے ہم غربت اور بے روزگاری کا مقابلہ کریں گے، ہم تین نسلوں سے غربت اور بے روزگاری کا مقابلہ کرتے چلے آئے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ گزشتہ 18 ماہ کی حکومت میں ہم نے اتحادیوں کی دہشت گردی سے نمٹںے، معیشت، جمہوریت اور خارجہ امور میں دلچسپی نہیں دیکھی۔

Recent Posts

پاک فوج نے ہمیشہ ملکی سلامتی کو اپنی جانوں پر فوقیت دی،وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے ٹانک اور باغ ضلع خیبر میں دہشت…

11 mins ago

سیمنٹ کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے کے دوران ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی…

27 mins ago

پری مون سون سے قبل ہونیوالی بارش سے گرمی کی شدت کم ہوگی ؟ محکمہ موسمیات کی پریشان کن پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پنجاب کے میدانی…

36 mins ago

اداکارہ مومل خالد عثمان نے شوبز کو خیر باد کہہ دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ مومل خالد عثمان نے اسلام کیلئے شوبز کو…

54 mins ago

یوم تکبیر پر تعطیل:الیکشن کمیشن میں 28مئی کے تمام کیسز ڈی لسٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یوم تکبیر پر عام تعطیل کے باعث الیکشن کمیشن کے دفاتر بند…

1 hour ago

ریلوے آڈٹ رپورٹ میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان ریلوے کےپراپرٹی اینڈ لینڈ ڈیپارٹمنٹ کی چار سال کی خصوصی آڈٹ…

1 hour ago