شاہ محمود کیساتھ جو ہوا مہذب ملک میں نہیں ہونا چاہئے، عرفان صدیقی


کراچی(قدرت روزنامہ)سینئر رہنما ن لیگ، سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ جو ہوا کسی مہذب جمہوری ملک میں اس طرح کے مناظر نہیں ہونے چاہئیں.
سینئر رہنما پیپلز پارٹی، سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ چارٹر آف ڈیمو کریسی میں ہم دستخط کرچکے تھے کہ اسٹیبلشمنٹ کی مدد نہیں لی جائے گی سینئر رہنما پی ٹی آئی، سینیٹرولید اقبال نے کہا کہ ریاست اپنے منہ پر کالک مل رہی ہے شاہ محمود قریشی کی ایک مثال نہیں ہے بہت مثالیں ہیں . ہمارے بانی چیئرمین کی لیگل ٹیم ہر محاذ پر مقابلہ کرے گی .


سائفر کیس کے بارے میں وکلا یہ کہہ رہے ہیں کہ مضحکہ خیز کیس ہے . سینئر رہنما ن لیگ، سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت کے حوالے سے بڑادکھ اور بڑا قرب ہے .
ہم ایک سنجیدہ ، میچور اور جمہوریت پر یقین رکھنے والی بڑی شخصیت سے محروم ہوگئے اور اس کے اثرات ہم نے بھگتے . ہم کئی سال سے اسی طرح کے حالات حاضرہ میں گرفتار ہیں .

. .

متعلقہ خبریں