رنبیر کپور نے کرسمس پر کیک کاٹا اور ایک نعرہ لگایا ۔۔۔پھر ایسا کیا ہوا کہ نوبت ایف آئی آر تک جا پہنچی ؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) کرسمس کے موقع پر کیک کاٹنا کپور فیملی کو اتنا مہنگا بھی پڑ سکتا ہے شاید اس کے بارے میں بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے کبھی سوچا نہیں ہو گا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے گھاٹ کوپر پولیس اسٹیشن میں سنجے تیواری کے2وکیل آشیش رائے اور پنکج مشرا پیش ہوئے اور رنبیر کپور سمیت کپور فیملی کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کروانے کی درخواست دائر کی۔درخواست گزار نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو جواز بنایا اور کہا کہ کرسمس کے موقع پر کیک کاٹنے سے قبل اس پر نشہ آور مشروب ڈالا اور اسے نذرآتش کرکے ’جے ماتا دی‘ (آگ کے دیوتا کو پکارا) کا نعرہ بلند کیا گیا۔ رنبیر کپور اور ان کے اہل خانہ نے جان بوجھ کر غیر ہندو مذہبی تہوار کے موقع پر نشہ آور مشروب کا استعمال کیا اور ہندو مذہب کا نعرہ لگایا جس سے سناتن مذہب کی توہین ہوئی ہے، اس لیے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

“جنگ ” کے مطابق درخواست گزار کے وکیلوں نے استدعا کی کہ وائرل ویڈیو سے امن و امان کی صورتحال کو خطرہ ہے اس لیے رنبیر کپور اور اہل خانہ کے خلاف دفعہ 295 اے (مذہب یا مذہبی عقائد کی توہین کرکے کسی بھی طبقے کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے ارادے سے جان بوجھ کر اور بدنیتی پر مبنی کام) ، دفعہ 298 (مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے ارادے سے الفاظ وغیرہ کہنا)، دفعہ 500 (ہتک عزت) اور دفعہ 34 (مشترکہ ارادے سے کئی افراد کے ذریعہ کیے گئے کام) کے تحت ایف آئی آر درج کی جائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق درخواست گزار کی شکایت پر فی الحال ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔

Recent Posts

نائب وزیراعظم پاکستان اسحاق ڈار کا دورہ بشکیک ملتوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں غیرملکی طالبہ و طالبات پر مقامی افراد…

1 min ago

آزاد کشمیر: بار کونسل نے سب انسپیکٹر عدنان کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ڈیڈ لائن دیدی

میرپور(قدرت روزنامہ)آزادکشمیر بار کونسل نے چند روز قبل احتجاج کے دوران شہید ہونے والے سب…

8 mins ago

مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات سے کیسا بچا جائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یونیسکو کا کہنا ہے کہ اس کی سفارشات پر عمل کر کے…

18 mins ago

مریم نواز اپنے والد کے نقشِ قدم پر چل رہی ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے…

25 mins ago

امریکا: طوفان کے بعد ٹیکساس شدید گرمی کی لپیٹ میں، بجلی منقطع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مقامی میڈیا اور نیشنل ویدر سروس نے کہا ہے کہ امریکی ریاست…

35 mins ago

جن بچوں نے والدین کو چھوڑ دیا انہوں نے جنت ٹھکرا دی: گورنر سندھ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے جن بچوں نے والدین کو…

42 mins ago