پی ٹی آئی سمیت کسی سیاسی جماعت کو انتخابات سے محروم نہ کریں، الیکشن کمیشن


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت کسی سیاسی جماعت کے امیدوار کو الیکشن لڑنے کے حق سے محروم نہ کیا جائے الیکشن کمیشن نے حکم نامہ جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو لیول پلنگ فلید مہیا کی جائے تاکہ وہ آزادی سے انتخابات میں حصہ لے سکیں۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو خط لکھا ہے کہ سیاسی جماعت کی شکایت پر قانون کے مطابق دور کی جائیں اور یقینی بنایا جائے کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ریٹرننگ آفیسرز کے سامنے آزادانہ پیش ہوں۔
گزشتہ دنوں شعیب شاہین نے پی ٹی آئی کی شکایات کے بارے میں ای سی پی کو آگاہ کیا تھا۔