کرینہ کپور نے خود آکر سیف سے تعلقات کے بارے میں بتایا، شرمیلا ٹیگور


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی ویٹرن اداکارہ اور اداکارسیف علی خان کی والدہ شرمیلا ٹیگور کا کہنا ہے کہ ان کی بہو کرینہ کپور صاف گو انسان ہیں۔ایک ٹی وی شو میں اپنے بیٹے سیف علی خان کے ساتھ شریک ویٹرن اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے کہا کہ کرینہ کپور نے مجھے خود براہ راست آکر سیف کے ساتھ تعلقات ان کے ساتھ رہنے سے متعلق بتایا۔
شرمیلا ٹیگور کا کہنا تھا کہ جس وقت کرینہ کپور نے یہ بات کی اس وقت ایک پارٹی ہو رہی تھی اور کمرہ لوگوں سے بھرا ہوا تھا۔ کرینہ کی سچائی اور دیانت داری نے متاثر کیا اور یہ بھی پتا چلا کہ وقت کتنا تبدیل ہوگیا ہے۔
شرمیلا ٹیگور کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے زمانے میں اس طرح کی بات کو سات پردوں میں چھپایا جاتا تھا۔ سیف کے والد منصور علی خان سے شادی سے قبل تعلقات تھے لیکن کبھی کسی کو خود نہیں بتایا۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جس کے باعث کچھ عرصہ قبل ریلیز ہونے والی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں کام نہیں کرسکی ۔ یہ کردار فلم میں شبانہ اعظمی نے ادا کیا۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

3 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

4 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

4 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

4 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

4 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

5 hours ago