بانی پی ٹی آئی، سابق وزیراعلیٰ محمود خان الیکشن کمیشن کے نادہندہ نکلے، امیدواروں کی فہرست متعلقہ آر او ز کو ارسال

پشاور(قدرت روزنامہ)الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا نے جرمانہ ادا نہ کرنے والے امیدواروں کی فہرست متعلقہ آر او ز کو بھجوا دی، بانی پی ٹی آئی، سابق وزیراعلیٰ محمود خان بھی الیکشن کمیشن کے نادہندہ نکلے .

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق الیکشن کمشنر نے کہاہے کہ جلسے جلسوں میں 37امیدواروں نے قواعدوضوابط کی خلاف ورزی کی،پی ٹی آئی کے کئی سابق وزرا، اراکین اسمبلی بھی نادہندگان میں شامل ہیں، مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سابق وزراکامران بنگش، تیمور جھگڑا، شوکت یوسفزئی اور اشتیاق ارمڑ بھی نادہندہ ہیں،پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات امجد آفریدی بھی الیکشن کمیشن کے مقروض نکلے،جماعت اسلامی کے عنایت اللہ خان بھی 50ہزار روپے جرمانہ ادا نہ کر سکے .

الیکشن کمیشن نے آر اوز کو امیدواروں سے جرمانے وصول کرنے کی ہدایت کردی،الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا نے کہاکہ جانچ پڑتال کے دوران امیدواروں سے جرمانے جمع کروائے جائیں،جرمانے ادانہ کرنے والے امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوں گے .

. .

متعلقہ خبریں