بانی پی ٹی آئی، سابق وزیراعلیٰ محمود خان الیکشن کمیشن کے نادہندہ نکلے، امیدواروں کی فہرست متعلقہ آر او ز کو ارسال

پشاور(قدرت روزنامہ)الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا نے جرمانہ ادا نہ کرنے والے امیدواروں کی فہرست متعلقہ آر او ز کو بھجوا دی، بانی پی ٹی آئی، سابق وزیراعلیٰ محمود خان بھی الیکشن کمیشن کے نادہندہ نکلے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق الیکشن کمشنر نے کہاہے کہ جلسے جلسوں میں 37امیدواروں نے قواعدوضوابط کی خلاف ورزی کی،پی ٹی آئی کے کئی سابق وزرا، اراکین اسمبلی بھی نادہندگان میں شامل ہیں، مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سابق وزراکامران بنگش، تیمور جھگڑا، شوکت یوسفزئی اور اشتیاق ارمڑ بھی نادہندہ ہیں،پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات امجد آفریدی بھی الیکشن کمیشن کے مقروض نکلے،جماعت اسلامی کے عنایت اللہ خان بھی 50ہزار روپے جرمانہ ادا نہ کر سکے۔

الیکشن کمیشن نے آر اوز کو امیدواروں سے جرمانے وصول کرنے کی ہدایت کردی،الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا نے کہاکہ جانچ پڑتال کے دوران امیدواروں سے جرمانے جمع کروائے جائیں،جرمانے ادانہ کرنے والے امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوں گے۔

Recent Posts

پاکستان کے خلاف ہر طرح کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا 13ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کی اختتامی تقریب سے…

10 mins ago

پاکستان کو ’’گھریلو‘‘ اقتصادی منصوبہ بنانے کا برطانوی مشورہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایک طرف برطانیہ نے پاکستان کو “گھریلو” اقتصادی منصوبہ تیار کرنے کا مشورہ…

32 mins ago

گرمی کی لہر برقرار، لاہور کا درجہ حرارت کہاں تک جانے کا امکان؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرمی کی لہر برقرارہے،شہر کا درجہ حرارت…

36 mins ago

مارگلہ کی پہاڑیوں پر دوبارہ آگ بھڑک اٹھی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارگلہ کی پہاڑیوں پر دوبارہ آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کی اطلاع…

45 mins ago

ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری، شارٹ فال 5319 میگاواٹ تک پہنچ گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے اور شارٹ فال 5319…

58 mins ago

خواتین باورچی خانے تک محدود نہیں،وہ بہت کچھ کرسکتی ہیں: ثانیہ مرزا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)بھارت کی سابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا حال ہی میں خواتین…

1 hour ago