انسداد دہشتگردی عدالت؛ پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کو رہا کرنے کا حکم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا . ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں خدیجہ شاہ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جس میں سید اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی .

پولیس کی جانب سے خدیجہ شاہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پورا ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا . واضح رہے کہ خدیجہ شاہ کو 2 ہفتے قبل لاہور سے راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا، جس کے بعد آج انہیں عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے خدیجہ شاہ کو جرم ثابت نہ ہونے پر رہا اور فیملی سمیت لاہور روانہ کرنے کا حکم جاری کردیا . سماعت کے موقع پر خدیجہ شاہ کے اہل خانہ بھی عدالت میں موجود تھے . . .

متعلقہ خبریں