انسداد دہشتگردی عدالت؛ پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کو رہا کرنے کا حکم


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں خدیجہ شاہ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جس میں سید اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی۔ پولیس کی جانب سے خدیجہ شاہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پورا ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ خدیجہ شاہ کو 2 ہفتے قبل لاہور سے راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا، جس کے بعد آج انہیں عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے خدیجہ شاہ کو جرم ثابت نہ ہونے پر رہا اور فیملی سمیت لاہور روانہ کرنے کا حکم جاری کردیا۔
سماعت کے موقع پر خدیجہ شاہ کے اہل خانہ بھی عدالت میں موجود تھے۔

Recent Posts

پاکستانی ائیرلائن پر یورپی ملکوں میں عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)یورپی ایوی ایشن ایجنسی آیاسا نے پاکستانی ائیرلائن پر یورپی ملکوں میں عائد…

1 min ago

لاہور: روٹی کی قیمت میں ایک روپے کمی لیکن نان 5 روپے مہنگا ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں روٹی کی قیمت تو ایک روپے کمی کے ساتھ 15…

6 mins ago

آزاد کشمیر میں کشیدہ صورتحال کے باعث متعدد شہروں میں انٹرنیٹ سروس معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر میں کشیدہ صورتحال کے باعث مظفرآباد سمیت متعدد شہروں میں…

22 mins ago

آٹے اور بجلی میں ریلیف دینے کیلئے تیار ہیں: وزیر اعظم آزاد کشمیر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے اعلان کیا ہے کہ…

26 mins ago

گورنر سندھ کا انوار الحق کاکڑ کیساتھ فیڈرل بی ایریا دستگیر کا دورہ، مشہور نہاری بھی کھائی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سابق نگران وزیراعظم انوار…

43 mins ago

شیخوپورہ میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 10 سالہ بچی جاں بحق،7 افراد زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شیخوپورہ میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 10 سالہ…

48 mins ago