اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بلوچ یکجہتی مارچ کے گرفتار تمام 34 شرکاء کو ضمانت پر رہا کردیا۔اسلام آباد کی مقامی عدالت میں بلوچ یک جہتی مارچ کے شرکاء کے گرفتاری کے کیس کی سماعت ہوئی۔
تفتیشی افسر نے شرکاء کی شناختی پریڈ کی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی اور کہا کہ تمام 34 افراد کی شناخت پریڈ مکمل ہو چکی ہے، پولیس نے گرفتار ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دینے کی استدعا کی۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزمان کو تو پیش نہیں کیا گیا تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے جس پر عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ عدالتی حکم کے فوراً بعد ہی وکیل صفائی نے ملزمان کی ضمانت کی درخواست دائر کردی جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے ملزمان کو شخصی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…