عوام ہمارے ساتھ ہیں آٹھ فروری کو بڑا سرپرائز دیں گے، بلاول بھٹو زرداری

سکھر(قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے بی بی شہید کی برسی پر دس نکاتی منشور پیش کیا ہے موقع ملتا تو اس پر ضرور عمل کریں گے، عوام ہمارے ساتھ ہیں ہم آٹھ فروری کے انتخابات میں بڑا سرپرائز دیں گے . سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پی پی کی انتخابی مہم جاری ہے عوام پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں گے، ہم نے گھوٹکی سمیت سندھ بھر میں فلاح و بہبود کے منصوبے شروع کیے،گھوٹکی میں پی پی اچھے نتائج دے گی، ہم نے بی بی شہید کی برسی پر دس نکاتی منشور پیش کیا ہے موقع ملتا تو اس پر ضرور عمل کریں گے،عوام ہمارے ساتھ ہیں ہم آٹھ فروری کے انتخابات میں سرپرائز دیں گے .

انہوں نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کاغذات نامزدگی کون چھین رہا ہے اور کہاں چھینے جارہے ہیں جو چھین رہے ہیں وہ جواب دیں، ہم نے تخت لاہور سے الیکشن لڑںے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ لاہور کے پاس اور بھی کوئی آپشن ہونا چاہیے ہم نہیں چاہتے پھر کوئی اور کھلاڑی آئے اور کسی بزدار کو پنجاب پر مسلط کردیے . اس موقع پر انہوں نے گزشتہ روز پیش کیے گئے دس نکات دوبارہ دہرائے اور کہا کہ کچی آبادی کے مکینوں کو مالکانہ حقوق پر مکانات تعمیر کرکے دیں گے . بلاول کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کی پہلے بھی مذمت کی تھی اور اب بھی مذمت کرتا ہوں لیکن کیا بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے اپنے موقف کو تبدیل کیا؟ . .

متعلقہ خبریں