حمائمہ ملک نے سلمان خان کو اپنی پہلی محبت قرار دے دیا
ممبئی(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے بھارتی سپر اسٹار سلمان خان کو ان کی 58 ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے انہیں دنیا کا خوبصورت ترین مرد قرار دیا ہے۔ بھارتی اداکار کی سالگرہ کے موقع پر حمائمہ ملک نے ان کے ساتھ اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے اور ساتھ ہی جذباتی کیپشن لکھا ہے۔
حمائمہ ملک نے لکھا کہ وہ وہ اداکار کی فلموں اور ان کے پوسٹ کارڈوں سے متاثر تھیں اسی لئے انہوں نے اداکاری کے شعبے میں آنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ سلمان خان دنیا کے خوبصورت ترین مرد اور ان کی پہلی محبت رہے ہیں، ساتھ ہی حمائمہ نے سلمان خان کو جنم دن پر مبارکباد بھی پیش کی۔
واضح رہے کہ سلمان خان نے قتل کی دھمکیوں کی وجہ سے اپنی سالگرہ کی تقریب کو مختصر رکھا جبکہ پوری دنیا سے انہیں مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔