حج قرعہ اندازی، ریگولر اسکیم کے 63 ہزار سے زائد عازمین کامیاب


کراچی(قدرت روزنامہ) وزیر مذہبی امور انیق احمد نے حج قرعہ اندازی کا اعلان کر دیا جب کہ 69 ہزار 438 درخواستوں میں سے ریگولر اسکیم کے 63 ہزار 805 خوش نصیبوں کو کامیابی کی نوید سنا دی۔ وزارت مذہبی امور میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے نمائندوں نے زوم میٹنگ میں شریک وزیر مذہبی امور کی اجازت سے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے فرائض سر انجام دیے۔
کراچی پریس کلب میں لائیو حج قرعہ اندازی کے موقع پر نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ عازمین حج کو آسانیاں مہیا کریں گے، اس سال ایک لاکھ 89 ہزار سے زائد کا کوٹہ ملا جس میں سے 25 ہزار کا کوٹہ اوورسیز پاکستانیوں کیلیے سپانسر حج کے لیے مخصوص کیا گیا۔چاہتے ہیں کہ سب کو کامیاب کر دیا جائے لیکن کابینہ سے منظوری لینا ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ حج اخراجات میں ایک لاکھ روپے تک کمی لائی گئی، فضائی کرائے میں بھی کمی کیلیے کوشاں ہیں، جس کا فرق عازمین کو لوٹایا جائے گا۔
انیق احمد نے کہا کہ اس سال اسلام آباد کیساتھ کراچی سے بھی روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت عازمین کی امیگریشن کی جائیگی۔ اس سال پہلی مرتبہ اسکردو سے بھی پروازیں آپریٹ کرینگے۔پہلی مرتبہ شارٹ حج متعارف کرایا، 21/22 روز میں مناسک حج پورے کرکے واپسی ہوسکے گی۔

Recent Posts

ایران میں ’شیطان نیٹ ورک‘ پر چھاپا، 250 افراد گرفتار

ایران (قدرت روزنامہ)ایران میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ’شیطان پرست نیٹ ورک‘ کے…

6 mins ago

مرد حضرات سُکینہ کی تعریف کیسے کرتے ہیں: اداکارہ کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ سکینہ نے انکشاف کیا ہے کہ مرد حضرات اُن کی…

18 mins ago

کراچی میں کال سینٹر میں نوجوان کی ہلاکت کا ڈراپ سین ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں کال سینٹر میں ایک نوجوان کی ہلاکت…

32 mins ago

شہباز شریف کے پارٹی صدارت کے استعفے کو بھاری دل سے قبول کیا گیا، سعد رفیق

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شہباز…

45 mins ago

معاشرے کی بیوہ خواتین کو مرحوم شوہر کے غم سے نکل کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے: تزین حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار طلعت حسین کی بیٹی، اداکارہ و…

58 mins ago

بھارتی اداکارہ نے سابق شوہر کرن ویر مہرا سے شادی کو سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریئیلٹی شو ’خطروں کے کھلاڑی‘ سیزن 14 سے شہرت حاصل کرنے والے کرن…

1 hour ago