انتخابات کے قریب آتے ہی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات ہوتی ہے: سعید غنی


کراچی (قدرت روزنامہ)رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی کا کہنا ہے کہ جب انتخابات قریب آتے ہیں تو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات ہوتی ہے . ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو’جیو پاکستان‘ میں رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی نے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی ہے .


ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنی انا کو چھوڑ کر دیگر جماعتوں سے بات کی ہے . سعید غنی کا مزید کہنا ہے کہ ہر جماعت انتخابات میں حصہ لینے کا حق رکھتی ہے، انتخابات کے بعد حالات کو دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا .
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ حالات کے مطابق بہتر ہے کہ تمام جماعتیں بیٹھ کر فیصلہ کریں .

. .

متعلقہ خبریں