نعیم پنجوتھا کا مریم نواز پر افتخار گوندل کو اغواء کرانے کا الزام


لاہور (قدرت روزنامہ)بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز پر افتخارگوندل کو اغواء کرانے کا الزام لگا دیا . یہ الزام بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا نے سرگودھامیں میڈیا سے بات چیت کے دوران عائد کیا .


انہوں نے الزام لگایا کہ مریم نواز نے پی ٹی آئی کے امیدوار افتخار گوندل کو اغواء کروا کے مرضی کا بیان دلوایا ہے . نعیم پنجوتھا کا مزید کہنا ہے کہ مریم نواز سمجھتی تھیں کہ انہیں پی پی 80 میں مدِ مقابل امیدوار نہیں ملے گا .
بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی پی 80 سے مجھ سمیت پی ٹی آئی کے 12 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں