کوئٹہ میں مختلف کمپنیوں کے کارڈز اور نیٹ پیکچز کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کوئٹہ میں دکانداروں نے مختلف کمپنیوں کے کارڈز اور نیٹ پیکجز کے ریٹ میں خود ساختہ اضافہ کردیا ہے اور شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے۔ متعلقہ حکام اور پی ٹی اے کی جانب سے خاموشی باعث تشویش ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور گردونواح میں مختلف موبائل فون کمپنیوں کے نیٹ ورک کام کررہے ہیں لیکن ان کی سروس جس میں موبائل فون اور ڈیٹا نیٹ کی سروس انتہائی سست اور خراب ہے شہریوں کو بار بار کال کرنا پڑتی ہے
آواز نہیں آتی ہے اور ان کے پیسے کٹتے رہتے ہیں اس کے علاوہ موبائل فون کے کارڈ جس میں یو فون کارڈ کی قیمت 749 روپے لکھی ہوئی جبکہ دکاندار اور پی ٹی سی ایل حکام اس کارڈ کے 850 روپے وصول کررہے ہیں اسی طرح کارڈ پر نیٹ پیکج کے 150 روپے درج ہے لیکن 180 روپے وصول کئے جارہے ہیں اسی طرح یو فون کے ماہانہ پیکج کی قیمت 549 روپے درج ہے
لیکن دکاندار 600 روپے وصول کررہا ہے عوام نے پی ٹی اے اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ موبائل فون کارڈ اور موبائل نیٹ پیکج اور وٹس پیکج کی مقرر کردہ قیمت پر کارڈ کی فروخت کو یقینی بنائیں جو دکاندار اپنی مرضی سے کارڈز پر خود ساختہ ریٹ چسپا کررہے ہیں کمپنیوں کی جانب سے کارڈز اور نیٹ پیکجز کی قیمت میں اضافے کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا اور نیٹ اور موبائل فون سروس کی خرابی روز کا معمول بن چکا ہے جس کی وجہ سے صارفین کو ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔