حب میں بھی بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کارکنوں کے کیخلاف ایف آئی آر درج
حب(قدرت روزنامہ)حب میں ریاستی جبر کے خلاف نکالے گئے احتجاجی مظاہروں کے بعد ضلعی انتظامہ نے بلوچ یکجہتی کمیٹی حب کے ارگنائزر سنگت عارف بلوچ سمیت درجنوں شرکا کے خلاف مقدمہ درج کردیا مقدمے میں 350 سے 400 کے قریب نامعلوم افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے