موت کی افواہیں، معروف بھارتی ہدایت کار ساجد خان نے زندہ ہونے کا ثبوت دینے کیلئے دلچسپ ویڈیو شیئر کر دی


ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار اور فرح خان کے بھائی ساجد خان نے اپنی موت کی خبریں دیکھ کر سوشل میڈیا پر انتہائی دلچسپ رد عمل جاری کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا رپورٹس میں گزشتہ روز یہ افواہیں گردش کر تی رہیں کہ ساجد خان کئی سال کینسر کے خلاف جنگ لڑتے رہے لیکن آخر کار بیماری جیت گئی اور وہ اس دنیا سے رخصت ہو گئے ۔ساجد خان نے جب میڈیا پر اپنے انتقال کی خبریں سنی تو شدید حیران رہ گئے کیونکہ ان کے مداح بھی خبروں پر یقین کرتے ہوئے اظہار افسوس کر رہے تھے۔ ساجد خان نے اپنے زندہ ہونے کا ثبوت دینے کیلئے دلچسپ انداز اپنایا اور ویڈیو بنا کر جاری کی ۔
ساجد خان نے ویڈیو پیغام میں سفید رنگ کی چاردر اپنے اوپر لپیٹ رکھی تھی ، انہوں نے اپنا چہرہ عین اسی طرح دکھایا جس طرح کسی نئی گاڑی کی رونمائی کیلئے چاردر ہٹائی جاتی ہے ،ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ “کسی میڈیا نمائندے نے غلطی سے میری تصویر لگا دی ہے لیکن انتقال اداکار ساجد خان کا ہوا ہے۔”

View this post on Instagram

A post shared by Sajid Khan (@aslisajidkhan)


ساجد خان نے اپنے ویڈیو پیغام کے ساتھ ایک نہایت دلچسپ جملہ بھی لکھا کہ ” ابھی ہم زندہ ہیں” ۔ یہ جملہ سننے میں زیادہ خاص تو محسوس نہیں ہوتا لیکن اس جملے کو بھارت کے لیجنڈری اداکار ‘ فیروز خان’ نے اپنی مشہور زمانہ فلم ‘ ویلکم ‘ میں بول کر ‘ امر’ کر دیا ۔ انہوں نے ویلکم فلم میں اکشے کے ہمراہ یادگار کردار ‘ آرڈی ایکس ‘ نبھایا ۔یہ جملہ فیروز خان نے اس وقت ادا کیا جب وہ فلم میں اکشے اور کترینہ کی شادی کیلئے بھارت آتے ہیں۔