‘ شادی کی آج 40 ویں سالگرہ ہے ‘ شاہ محمود قریشی نے صحافیوں کو بتایا تو ساتھ کھڑی اہلیہ نے ایسی بات کہہ دی کہ سب کی ہنسی چھوٹ گئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شاہ محمود قریشی کو جب عدالت میں پیشی پر لایا گیا تو انہیں میڈیا نمائندوں نے گھیر لیا اس دوران ایک نہایت ہی دلچسپ واقعہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے رپورٹرز کو بتایا کہ آج ان کی شادی کو 40 برس ہو گئے لیکن ساتھ کھڑی اہلیہ نے شوہر کی یاداشت درست کرواتے ہوئے کہا کہ ‘ شاہ جی 40 نہیں 42 ‘ سال ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں شاہ محمود قریشی کو دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں اور یقینی طور پر یہ خوشی اہلیہ کے ساتھ 42 بہاریں دیکھنے اور ہمیشہ ساتھ نبھانے والے ساتھی کی اپنے ساتھ موجودگی کے باعث ہے ۔


آپ کو یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ سپریم کورٹ نے شاہ محمود قریشی اور عمران خان کی سائفر کیس میں ضمانت منظور کر لی تھی لیکن شاہ محمود قریشی کو ڈپٹی کمشنر کے حکم پر 15 دن کیلئے نظر بند کر دیا گیا , بعدازاں ان کی نظر بندی کا حکم واپس لیتے ہوئے جیل سے رہا کر دیا گیا ، شاہ محمود قریشی کو جیل سے باہر نکلتے ہی آر اے بازار تھانے کے اہلکاروں نے ایک اور کیس میں دوبارہ حراست میں لے لیا ۔یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی کی جیل میں اہلکاروں کے ساتھ گفتگو کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی ۔