اگر شریک حیات آپکی خوشیوں میں خوش نہ ہو تو ایسے رشتے کو ختم کردیں: ریحام خان


کراچی (قدرت روزنامہ)سابق چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف کی سابقہ اہلیہ و میزبان ریحام خان کا کہنا ہے کہ اگر آپ کا شریک حیات آپ کی خوشیوں میں خوش نہ ہو تو ایسے رشتے کو ختم کردیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ریحام خان نے اپنی اور اپنے تیسرے شوہر مرزا بلال کی چند تصاویر پر مشتمل مختصر ویڈیو کلپ شیئر کیا۔مذکورہ ویڈیو کلپ کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں کسی بھی رشتے میں کون کون سی خصوصیات ہونی چاہئے بتا دیا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Reham Khan (@officialrehamkhan)


انہوں نے لکھا کہ ایک اچھا رشتہ آپ کے اندر سے آپ کا بہترین ورژن سامنے لاتا ہے۔ یہ ہمارے اندر موجود بچے کو بھی باہر لاتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ایک اچھا رشتہ ہماری مسکراہٹیں واپس لاتا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی یہ ہمارے آنسوؤں کے لیے بھی ایک محفوظ مقام ہوتا ہے۔ اگر آپ کو ایسا محسوس نہیں ہوتا ہے کہ آپ کا ساتھی آپ کو سراہتا ہے، آپ کی خوشیوں میں خوش اور آپ کی چھوٹی سے چھوٹی بات کا خیال رکھتا ہے، تو آپ غلط انسان کے ساتھ رشتے میں ہیں۔
ریحام خان نے ایسی صورت میں اس رشتے کو ختم کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے رشتے سے نکل جائیں، کیونکہ آپ بہتر کے مستحق ہیں۔