پی ٹی آئی رہنما راجہ اظہر سینٹرل جیل سے رہا
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں پی ٹی آئی رہنما راجہ اظہر کو سینٹرل جیل سے رہا کردیا گیا، انہیں 9 مئی سمیت مختلف مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جیل انتظامیہ کے مطابق راجہ اظہر گزشتہ چند ماہ سے جیل میں قید تھے۔
وکیل راجہ اظہر کا کہنا ہے کہ ان کے مؤکل کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور ہوگئی ہے۔راجہ اظہر کے خلاف 9 مئی ہنگامہ آرائی سمیت دیگر مقدمات ٹیپو سلطان، فیروز آباد اور شاہ لطیف ٹاؤن تھانے میں درج تھے۔
ان کے وکیل نے بتایا کہ راجہ اظہر کے خلاف لانڈھی اور سائٹ ایریا تھانے میں بھی مقدمات درج تھے، تاہم اب ان کی ضمانتیں اے ٹی سی اور سٹی کورٹ سے منظور ہوئیں۔