میانوالی: پی ٹی آئی لیڈی ونگ کی ضلعی صدر گرفتار


میانوالی (قدرت روزنامہ)میانوالی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لیڈی ونگ کی ضلعی صدر عمارہ نیازی کو گرفتار کر لیا گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع کچہری کے احاطے سے عمارہ نیازی کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ عمارہ نیازی 9 مئی واقعات کے مقدمات میں مطلوب تھیں۔عمارہ نیازی اپنے کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے آر او آفس پہنچی تھیں۔ واضح رہے کہ عمارہ نیازی نے این اے 90 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔