میانوالی: پی ٹی آئی لیڈی ونگ کی ضلعی صدر گرفتار


میانوالی (قدرت روزنامہ)میانوالی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لیڈی ونگ کی ضلعی صدر عمارہ نیازی کو گرفتار کر لیا گیا . اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع کچہری کے احاطے سے عمارہ نیازی کو گرفتار کیا گیا ہے .


پولیس نے بتایا کہ عمارہ نیازی 9 مئی واقعات کے مقدمات میں مطلوب تھیں . عمارہ نیازی اپنے کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے آر او آفس پہنچی تھیں . واضح رہے کہ عمارہ نیازی نے این اے 90 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے .

. .

متعلقہ خبریں