بوبی دیول اور اروشی روٹیلا کی فلمی جوڑی بن گئی


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا اب اداکار بوبی دیول کے ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گی . بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ اس سے قبل سنی دیول کے ساتھ ایک فلم میں کام کرچکی ہیں اور اب وہ ان کے بھائی بوبی دیول کے ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گی .


اروشی روٹیلا نے سوشل میڈیا پر ہوائی جہاز کے اندر سے بوبی دیول کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ وہ اور بوبی دیول جلد ایک فلم میں ساتھ کام کریں گے .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Urvashi Rautela (@urvashirautela)


بھارتی میڈیا کے مطابق بوبی دیول نے 1995ء میں بالی ووڈ فلم برسات سے ڈیبیو کیا تھا جس کے بعد انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا .
بوبی دیول کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’اینیمل‘ بھی کامیاب ثابت ہوئی ہے . دوسری جانب اداکارہ اروشی روٹیلا بھی کئی فلموں، میوزک ویڈیوز اور ویب سیریز میں کام کرچکی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں