شہناز گل کی رنبیر کپور کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ شہناز گل نے سپر اسٹار سلمان خان کے بعد اب اداکار رنبیر کپور کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ واضح رہے کہ شہناز گل نے اپنے بالی ووڈ ڈیبیو کا آغاز 2023 میں سلمان خان کے ساتھ فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں اداکاری سے کیا تھا۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں میں انہوں نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ رنبیر کپور کے ساتھ کام کریں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کی رنبیر سے کبھی بھی ملاقات نہیں ہوئی۔ 29 سالہ شہناز جو بہت زیادہ فین فالوونگ رکھتی ہیں، نے شہرت بگ باس 13 میں کام کرکے حاصل کی۔
اپنے انٹرویو کے دوران انہوں نے فلموں میں ناکامی یا مسترد ہونے پر بھی اظہار خیال کیا اور کہا کہ یہ ہماری زندگی کا حصہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب وہ اگر مکمل نہیں تو کافی حد تک میچور ہوگئی ہیں، اس سے قبل مجھ میں بچکانہ پن تھا لیکن اب میں مختلف قسم کے حالات کو ہینڈل کرنا اور اس نمٹنا جان چکی ہوں۔