سونا پھر سستا،مارکیٹ میں نیا ریٹ کیا ہے؟ جانیے

کراچی (قدرت روزنامہ) مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کا ریٹ گر گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کمی سے فی اونس 2082 ڈالر کے ریٹ پر آ گیا۔ دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں سونا 900 روپے کمی سے 2 لاکھ 20 ہزار روپے فی تولہ کے ریٹ پر فروخت کیا جا رہا ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت771 روپے کم ہونے کے بعد ایک لاکھ 88 ہزار 615 روپے کی سطح پر آ گئی۔