بلوچستان میں انتخابات کیلئے 5067 پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں انتخابات کے لیے 5067 پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے . صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 2058 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور 2180 حساس ہیں .


ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں پولنگ اسٹیشنز کو سیکیورٹی فراہم کی جائے گی . واضح رہے کہ ملک بھر میں 8 فروری کو عام انتخابات شیڈول ہیں .

. .

متعلقہ خبریں