این اے 263 سے قاسم سوری کے کاغذات نامزدگی مسترد
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کے حلقے این اے 263 کوئٹہ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے قاسم سوری کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔
ریٹرنگ آفیسر کے مطابق قاسم سوری کے کاغذات نامزدگی ڈیفالٹ، مفرور اور شناختی کارڈ بلاک ہونے پر مسترد کیے گئے۔